counter easy hit

’دودھ نہ نکالنے پر گائے بیمار ہو جاتی ہے‘

'Sick cow milk is not out.

‘Sick cow milk is not out.

تو ہوا یوں کہ انڈیا میں لالو پرساد یادو نے، جو کہ انڈیا کی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ اور انڈین ریلوے کے وزیر رہ چکے ہیں، آج ایک ٹویٹ میں انڈین ریلوے کو درپیش اقتصادی مسائل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس کے بارے میں دوبارہ سوچا جائے۔

ویسے تو بات وہیں ختم ہو جانی چاہیے تھی، مگر یہ ٹوئٹر ہے، یہاں بات اتنی آسانی سے ختم کہاں ہوتی ہے؟

جواب میں بی جے پی کے سیاست دان اور بہار کے موجودہ وزیر خزانہ سوشیل کمار مودی نے ٹویٹ کیا کہ ‘آپ نے تو ریلویز میں سے ویسے دودھ نکالا جیسے گائے سے نکالا جاتا ہے، مگر مودی جی ریلویز کو آپ سے بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ریلویز پلیٹ فارمز پر دودھ والی چائے بیچی ہے!‘

اب جواب دیے بغیر لالو پرساد یادو بات ختم کر دیں، ایسا کیسے ہوسکتا؟

انھوں نے جواب میں لکھا، ‘یہ کیا عجیب منطق ہے! گائے سے دودھ نہ نکالا جائے تو جانتے ہیں کیا ہوتا ہے؟ گائے بیمار ہو جاتی ہے، اور اس وقت یہی ہو رہا ہے۔ سمجھے کہ نہیں۔’

آپ کو یاد ہے ناں کہ لالو پرساد یادو کو سنہ 2013 میں، 1996 کے ‘چارہ گھپلے’ میں سزا ہوئی تھی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website