ریگولیٹرز نے اس لئے پاپندی لگا دی کہ اشتہار پر پتلی دبلی کمزور سی لڑکی دکھائی گئی ہے۔
لندن: (یس اُردو) دنیا بھر میں اشتہارات پر پاپندی لگنا معمول کی بات ہے لیکن لندن میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا کہ ماڈل کے پتلا ہونے اور شکل بیماروں جیسی ہے کی وجہ سے ریگولیٹرز نے اشتہار پر پاپندی لگا دی۔ برطانیہ کی ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی نے موقف اختیار کیا کہ اشہتار میں جس لڑکی سے ماڈلنگ کروائی گئی وہ کافی حد تک پتلی اور کمزور ہے۔ ماڈل کی کمر بہت چھوٹی ہے جبکہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑے ہوئے ہیں اور وہ شکل سے بیمار لگتی ہے۔ دوسری جانب اشہتار دینے والی کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ اس اشتہار میں ان کا ٹارگٹ قدرے بڑی عمر کی پڑھی لکھی اور سمجھدار خواتین صارف ہیں جس کی بنیاد پر اس طرح کی ماڈل کو ترجیح دی گئی۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی اتھارٹی سینٹ لوریئنٹ کے ایک اشتہار پر بھی پاپندی لگا دی تھی جس میں پائپ کلینر جیسی پتلی ٹانگوں والی ماڈل دکھائی گئی تھی۔