شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل جمیل نے عدالتی احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے پر رورل ہیلتھ سنٹر کھاریانوالہ کی لیڈی ڈاکٹر صدیقہ جبیں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، فاضل مجسٹریٹ نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک خاتون کا طبی معائنہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر اس نے اس حکم کی تعمیل نہ کی، دریں اثناء جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالرحمن وڑائچ نے کار کی سپرداری کے احکامات پر عملدر آمد نہ کرنے پر ایس ایچ ا و تھانہ صدر شیخوپورہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔