سائی نس سے بہت سارے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ سائی نس کا مسئلہ زیادہ تر لوگوں کو سردیوں میں ہوتا ہے، جس میں ان کی ناک بالکل بند ہوجاتی ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
سائی نس میں صرف ناک ہی بند نہیں ہوتی بلکہ سائی نس ہونے کی چند دیگر علامات بھی ہیں، جن میں رات کو شدید کھانسی اٹھنا، کمزوری، بخار، سردرد، گلے میں خراش وغیرہ بھی شامل ہیں۔
سائی نس انفیکشن جراثیم کے باعث ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو ناک میں شدید جلن محسوس ہوتی ہے۔ جلن ہونے کے باعث آپ کو سردرد، سینے میں جکڑن اور بخار کی شکایت ہوتی ہے۔
اگر آپ کو سائی نس انفیکشن ہے اور آپ اس کا آسان اور گھریلو علاج کرنا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو سائی نس سے بچاؤ کا آسان ٹوٹکا بتائیں گے۔
سائی نس کا بہتر علاج سیب کے سرکے میں موجود ہے۔ یہ وٹامنز، منرلز، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے مالامال ہوتا ہے۔اس سے آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور آپ کی باڈی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔
اگر سائی نس میں سیب کے سرکے استعمال کیا جائے تو اس سے بہت جلدی فرق پڑتا ہے اور نمایاں نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔
سائی انفیکشن کو دور کرنے کے لیے درج ذیل ٹوٹکے پر عمل کریں۔
اجزاء
پانی ½ کپ
سیب کا سرکہ ¼ کپ
شہد 1 کھانے کا چمچ
لیموں 1 عدد
لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
:ترکیب
٭ سب سے پہلے پانی کو ابال کر ایک کپ میں نکال لیں۔
٭ اس میں سیب کا سرکہ شامل کریں اور مکس کرلیں۔
٭ پھر پانی کو کمرے کے درجہ حرارت پر لانے کے لیے رکھ دیں۔
٭ پھر اس میں شہد اور لال مرچ شامل کردیں۔
٭ اچھی طرح تمام اجزاء کو مکس کریں اور آخر میں لیموں نچوڑ کر اچھی طرح چلا لیں۔
اس ڈرنک روزانہ نہارمنہ اورسونے سے قبل پئیں۔ جب تک سائی نس ختم نہیں ہوجاتا ڈرنک کو پیتے رہیں۔