سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں مریم نواز نے عدالت میں جواب جمع کرادیا ہے۔ مریم نواز کے مطابق نیسکول سے متعلق دستاویزات پر دستخط جعلی ہیں، یہ دستاویزات نام نہاد پاناما لیکس کا حصہ نہیں ۔
مریم نواز نے سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں مزید بتایا ہے کہ شمیم ایگری فارمزالمعروف رائے ونڈ اسٹیٹ میں 5 گھرہیں، ایک گھرمیں دادی شمیم اختررہائش پذیر ہیں۔ پانچویں گھرمیں خود رہتی ہوں۔مریم نواز نے اپنے جواب میں 5 سال کی آمدن کی تفصیلات بھی بتادیں۔ادھر عمران خان نے آج شریف فیملی کے مالیاتی مشیر ہارون پاشا کا جیو نیوز کو دیا گیاانٹرویو بطور ثبوت عدالت میں جمع کرا دیا۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو دکھانے کے لیے مریم صفدر کو بینیفشری ظاہر کیا گیا،مریم نواز ہی لندن فلیٹس کی بینیفشری ہیں۔دبئی میں بھی بے نامی اسٹیل مل لگائی گئی۔عمران خان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ مریم نوازکےنام سے بے نام فلیٹس خریدے گئے، فلیٹس 1993 سے 1996کےدرمیان خریدےگئے اورلندن فلیٹس کےاصل مالک نوازشریف ہیں۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے شریف فیملی کے مالیاتی مشیر ہارون پاشا کا جیو نیوز کو دیا گیاانٹرویو بطور ثبوت عدالت میں جمع کرا یا۔پاناما لیکس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں5 رکنی لارجربینچ نے کی۔دلائل کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔