counter easy hit

پاکستان کپ، میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نمایاں، بیشتر کھلاڑی نظر انداز

Significant element

Significant element

ٹیمیں کرکٹ بورڈ نے نہیں بلکہ پاکستان کے پانچ کپتانوں نے منتخب کیں ، اس بار بھی سلیکشن میں میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نظر آیا
لاہور (یس اُردو) پاکستان کپ میں پانچ کپتانوں کی جانب سے پچھتر کھلاڑی منتخب ہونے کے باوجود بیشتر کرکٹرز نظر انداز کر دیئے گئے ۔پاکستان کپ کے لیے پہلی مرتبہ کرکٹرز کا ڈرافٹنگ کے ذریعے انتخاب کیا گیا ، ٹیمیں کرکٹ بورڈ نے نہیں بلکہ پاکستان کے پانچ کپتانوں نے منتخب کیں ۔ اس بار بھی سلیکشن میں میرٹ کی جگہ پسند نہ پسند کا عنصر نظر آیا ۔ قومی کرکٹرز عمران خان ، شاہ زیب ، محمد طلحہ ، اعزاز چیمہ اور عدنان اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا ۔ حالیہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والے قومی کرکٹر عثمان صلاح الدین بیس وکٹیں لینے والے صدف حسین ، انڈر نائنٹین میں سب سے زیادہ رنز اور وکٹیں حاصل کرنے والے حسن محسن نظر انداز ہو گئے ۔انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں ہی گیارہ وکٹیں لینے والے شاداب خان بھی کسی ٹیم میں جگہ نہ پا سکے ۔ پانچوں ٹیموں میں ایسے انڈر نائنٹین کھلاڑی شامل کیے گئے جن کی کارکردگی حسن محسن اور شاداب خان سے کہیں زیادہ بری تھی ۔ شعیب ملک پنجاب ، سرفراز احمد سندھ ، اظہر علی بلوچستان اور یونس خان کے پی کے کی ٹیم قیادت کریں گے