counter easy hit

فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔

Significantly decreased in terrorism by military courts, Army chief

Significantly decreased in terrorism by military courts, Army chief

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورعالمی منظرنامے پرمرتب اثرات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، پاک فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے ملک بھرمیں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا جب کہ افسران کو ہدایت کی کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کی جائیں اور دہشت گردی سے پاک علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک آرگنائزیشن کو بابر3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد بھی دی اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website