کشمیریوں کا حق ہے آزادی کیونکہ کشمیری70سال سے جدوجہد آزدی کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں لیکن ان کے پایہ استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔سکندر گوندل، پیپلز پارٹی،سپین
کتنا ہی گھپ اندھیرا ہو کرنوں کے آگے ٹک نہیں سکتا۔کشمیر میں آزادی کی کرنیں چمک رہی ہیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے، کشمیر میں انٹر نیٹ اورسوشل میڈیا پر قدغن مہذب دنیا کے منہ پر بہت برا طمانچہ ہے۔ جس سے انسانی حقوق کے علمبردار جان بوجھ کر غفلت برت رہے ہیں۔ اکیسویں صدی میں عالمی نظام انصاف کی ناک کے نیچے بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے مگر کسی انسانی حقوق کے ادارے نہ کبھی آواز نہیں اٹھائی یہ اس صدی کا سب سے بڑا المیہ ہے