سندھ ہائیکورٹ میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم صنعت کارسکندر جتوئی کی درخواست ضمانت کی بحالی کی استدعا مسترد کردی جس پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
نیب نے احاطہ عدالت سے سکندر جتوئی کو گرفتارکرلیا ۔نیب کا موقف ہے کہ سکندرجتوئی نےپاکستان اسٹیل کاٹھیکا حاصل کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچایا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب حکام احاطہ عدالت سے ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتے، عدالت نےسکندرجتوئی کی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پرخارج کی تھی ، درخواست بحال کی جائے۔
سکندر جتوئی نیب کی حراست سے واپس عدالت کے اندر چلاگیا ۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار چاہے تو نئی درخواست دائر کرسکتا ہے