کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن سید انظار علی عرف سید سکندر علی شہید کے قاتل خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالہ کردیں ورنہ انہیں قدرت کے مکافات عمل کا سامنا کرناپڑے گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ جن عناصر نے سکندر علی کو اغواء کر کے بیدردی سے قتل کیا ہے، بہتر ہے وہ خود سامنے آجائیں اور اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالہ کردیں تو ان کی خیر ہو جائے گی
ورنہ وہ قدرت کے مکافات عمل سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور اللہ تعالیٰ ان پر اور ان کی آل اولاد پر ایساعذاب نازل کرے گا جسے یہ سفاکانہ عمل کرنے والے بھی دیکھیں گے اوران کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک مجرمان بھی دیکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس گھناوٴنے عمل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک مجرمان بھی سزا سے دوچار کرے گا۔
آخر میں الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ناصرالملوک اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی بہیمانہ قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔