counter easy hit

ڈربی گردوارہ حملہ/سکھ تنظیموں کی شدید مذمت

اسلام آباد(یس اردو نیوز) میں سکھوں کی مختلف تنظیموں نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں ایک گردوارے پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔متعدد سکھ رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس واقعہ پر پورے کشمیر اور برطانیہ اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی برادری کا فوری ردعمل اور تشویش اطمیان بخش ہے اس کارروائی کا مقصد مسلمان سکھ اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ کرتار پورراہداری کے افتتاح کے بعد مسلمان سکھ اتحاد اور ہم آہنگی کے دشمنوں میں اضافہ ہورہا ہے جو اس سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سکھ برادری تحریک آزادی کشمیر کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ چوکس رہے اور دشمن کے تمام مذموم ہتھکنڈوں کو ناکام بنائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website