لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں پہلی بار ایک سکھ طالبہ نے بھی میدان مار لیا۔ ایمن جیت کور نے میٹرک میں1047 نمبر حاصل کرکے پاکستانی سکھ کمیونٹی کے لیے تاریخ رقم کر دی۔
لاہور: (یس اُردو) میٹرک میں ایک ہزار سنتالیس نمبر کسی بھی طالب علم کے چہرے پر خوشی لانے کے لیے کافی ہیں۔ ایمن جیت کور بھی خوش تو بہت ہیں، مگر کہتی ہیں جتنی امید تھی نمبر اتنے نہیں آئے۔ والدین کا قد اونچا کرنے پر سبھی کو ایمن جیت کور پر مان ہے۔ سکھ کمیونٹی کے بچوں کے لیے تو وہ ایک مثال بن گئی ہیں۔ ایمن جیت کے ماموں ہرچرن سنگھ پاک آرمی میں میجر ہیں اور اب ایمن بھی ڈاکٹر بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔