نئی دہلی………. بھارت نے کہا ہے کہ وہ شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے تحت پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے تیار ہے،پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دورے کا انتظارہے۔
لوک سبھا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے تفصیلات فراہم کیے جانے کی منتظر ہے جبکہ ہم نے اس سلسلے میں پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بھارت کے دورے کا بھی انتظار ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیر اور خارجہ سیکرٹریز باقاعدہ رابطے میں ہیں اور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے دی گئی معلومات پر تحقیقات کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہم نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرے اور پاکستان سے یہ مطالبہ اس وقت کیا گیا جب 5 جنوری کو وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا