نیویارک(نیوزڈیسک) آپ بازار سے کھانے پینے کی اشیاءخریدتے ہوں گے اور کبھی ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ لاعلمی میں آپ ایسا کھانا خرید لیتے ہیں جو کہ تازہ نہیں ہوتا اور آپ کو اپنے کئے پر پچھتانا پڑتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ تازہ کھانا خرید سکیں گے۔سبزیوں کی خریداریہمیشہ ایسی سبزیاں خریدیں جو سبز ہوں۔خصوصاًپالک،میتھی،گوبھی،بند گوبھی اورپھلیاں ایسی خریدیں جو کہ سبز ہوں۔اگر یہ سبزیاں پیلی ہوجائیں تو ہرگز نہ خریدیں کیونکہ ایسی سبزیاں پرانی ہونے کی وجہ سے پیلی ہوجاتی ہیں۔گوشت کی خریداریمرغی کا گوشت خریدتے ہوئے کوشش کریں کہ مرغی کو اپنے سامنے ہی ذبح کروایا جائے کیونکہ اکثر دکاندار مردہ یا بیمار مرغیوں کو ذبح کردیتے ہیں۔اسی طرح گائے یا بکرے کا گوشت خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ تازہ ہو۔فریزر سے نکالا گیا گوشت لینے سے گریز کریں کہ یہ کچھ روز پرانا ہوسکتا ہے۔پھلوں کی خریداریکئی پھل ایسے ہوتے ہیں جو کہ دکاندار صاف کرکے بیچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ہرانے ہوتے ہیں لہذا پھل خریدتے ہوئے اسے دباکرچیک کریں۔پھل خریدتے ہوئے دن کے وقت کا انتخاب کریں کہ سورج کی روشنی میں آپ کو پھل صاف نظر آئے گا اور رات کے وقت دکاندار آپ کو خراب پھل تھمادے گا۔