جرمن (اکرم الدین) پختون خواہ نامور گلوکارہ وفا خان نے کہا ہے کہ سادہ طرز کی زندگی جینے کو ترجیح دیتی ہوں دوسروں کو تکلیف دینے والی زندگی گزارنا پسند نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عاجزی و انکساری میں رہنا پسند ہے گلوکاری کی شہرت کے باوجود میں ذرا بھی مغرور نہیں ہوں ابھی بھی پرانے سکول اور کالج کے زمانے کی دوستوں سے ملتی ہوں۔
جیسے ماضی میں ملا کرتی تھی وفا نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ خدا مجھے یہ مقام عطا کرے گا ان دنوں ٹی وی گانوں اور اشتہارات میں مصروف ہوں مجھے مصروف رہنا اچھا لگتا ہے کیونکہ کام کرنے سے ہی انسان کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔