counter easy hit

وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

Since the federal

Since the federal

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کی ہدایت کے بعد ڈبہ اسٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور سرگودھا روڈ پر ممنوعہ علاقہ میں کئی سالوں سے چلنے والے متعدد ڈبہ اسٹیشنوں جہاں پر چوری شدہ پٹرولیم مصنوعات کی خرید وفروخت کا کام ہوتا تھا کو سر بمہر کردیا ہے اس آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر رابعہ ریاست نے کی ، دریں اثناء ناقص اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے آبادی جنڈیالہ روڈ پر دو بیکریوں ، دو ہوٹلوں اور ایک برگر پوائنٹ کو بھی سیل کردیا ہے اور ایک سوڈا واٹر کی فیکٹری بھی سر بمہر کردی جہاں سے بین الاقوامی برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کرکے شہر کے کئی علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔