سندھ :ملک کے دو صوبوں خیبر پختونخوا اور سندھ میں اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوگئیں لیکن نگران سیٹ اپ کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن ارکان میں گزشتہ روز تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں کسی حتمی نام کااعلان کیا جاسکا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ اور اپوزیشن ارکان بھی صوبے کے لئے نگران سیٹ اپ دینے میں ناکام رہے جبکہ ملکی آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد موجودہ وزرائےاعلیٰ اگلے 8 روز کے لئے اپنے عہدوں پر قائم رہ سکتے ہیں اس دوران ان کواگلے تین دنوں میں نئے سیٹ اپ کا اعلا ن کرنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہوگا جس کے پاس فیصلہ کرنے کے لئے دو دن ہوں گے،اگر فیصلہ وہاں بھی نہیں ہوا تو یہ کام پھر الیکشن کمیشن کرے گا۔ادھر وفاق، پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیاں 31 مئی کو تحلیل ہوں گی ۔ وفاق کیلئے نگران وزیراعظم جبکہ پنجاب کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان ہوچکا ہےلیکن بلوچستان حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔