کراچی : رینجرز کو ملے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہو چکی۔ چار روز سے کراچی آپریشن کی بڑی کارروائی بھی تعطل کا شکار لیکن معاملہ ہے کہ جوں کا توں ہی ہے۔
سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بھی رینجرز اختیارات کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ رینجرز کے قیام اور اختیارات کی توثیق کی قرار داد ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔ جس کو بارہویں نمبر پر رکھا گیا ہے تاہم اختیارات کے حوالے سے اس قرارداد میں کچھ بھی واضح نہیں۔
سندھ حکومت رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر چکی ہے۔ آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے تحت اس کی صوبائی ایوان سے توثیق کروائی جائے گی۔