کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ذمہ دار باؤ انور کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد فیصل سبزواری نے پیش کی۔ فیصل سبزاوری نے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔
اسمبلی نے قراداد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ ایم کیو ایم کے اراکین نے باؤ انور کے قتل کے خلاف اجلاس سے واک آوٹ کیا۔
فیصل سبزواری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن باو انور کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ ایم کیو ایم اراکین نے سندھ اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔