counter easy hit

سندھ اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

sindh-assembly-passed-resolution-to-condemn-violence-acts-of-indian-army-in-occupied-kashmir

sindh-assembly-passed-resolution-to-condemn-violence-acts-of-indian-army-in-occupied-kashmir

کراچی: (یس اردو نیوز)سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اورعورتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور بھارتی افواج پیلٹ گن سے مظلوم کشمیریوں کونابینا کررہی ہیں جب کہ برہان وانی جیسے نوجوان کوبے دردی سے شہید کیا گیا لہذا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ،سکیورٹی کونسل ودیگرانسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کو آزادی دلوائے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website