اسلام آباد …..وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ وفاق کو سندھ اسمبلی کی قرارداد کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم سے شکوہ کیا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کی مداخلت صوبائی خود مختاری کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ تحفظات اچھالنے کے بجائے مل بیٹھ کر حل کریں،جمہوری حکومت ہے،آئین کے تحت آگےبڑھنے میں ہی سب کا فائدہ ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزاجہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ میں سندھ کے لئے سیکیورٹی کی مد میں 9ارب روپے وفاق کودینے تھے جو نہیں دئے گئے ،جس پر وفاقی وزیر خزانہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پہلے ہی سندھ رینجرز پر 25ارب روپے خرچ کرچکے ہیں ۔ملاقات میں کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ متنازع امور طے کرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا ہے۔