سندھ اسمبلی میں بچوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے خلاف نجی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کے مطابق بچوں کو جسمانی سزائیں دینے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
تعلیمی اداروں سمیت مدارس،بچہ جیل اور سماجی بہبود کے اداروں میں زیر تعلیم و تربیت بچوں پر جسمانی و ذہنی تشدد کے خلاف بل مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما مہتاب اکبر راشدی نے پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک ماہ کے اندر کاروائی کی جائے گی، اساتذہ کے ساتھ ساتھ ملوث عملے کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ بل پر بحث کرتے ہوئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ ان کے ساتھ مثبت رویہ بھی اپنانا ضروری ہے۔