counter easy hit

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، رینجرز اختیارات کی قرارداد پیش کئے جانے کا امکان

Sindh Assembly passed Rangers options

Sindh Assembly passed Rangers options

وزیر اعلی سندھ کی سربراہی میں اہم وزراء کا اجلاس ہوا۔ جس میں اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق پیش ہونے والی قرارداد پر حکمت عملی تیار کی گئی۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں آج ہو گا۔ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق قرارداد بھی شامل ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے دو اجلاسوں میں بھی رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی۔ قرارداد پیش ہونے کے بعد آئین کی دفعہ 147 کے تحت رینجرز کو اختیارات دینے یا نہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی سربراہی میں اہم وزراء کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق پیش ہونے والی قرارداد پر حکمت عملی تیار کی گئی۔