سندھ میں کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر پابندی دفعہ 144 کےتحت لگائی گئی ہے ۔کمشنر کراچی نے کھلونا ہتھیارکے استعمال پر پابندی کی درخواست کی تھی، کراچی میں بعض وارداتوں میں ملزمان نے کھلونا پستول استعمال کی۔