قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کو دبئی اور لندن سے چلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ وزیر اعلی سندھ کا سب سے بڑا کارنامہ فوٹو سیشن ہے ۔
کشمور میں قومی عوامی تحریک نے ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں سٹی پارک سے پریس کلب تک کرپشن مٹاو ریلی نکالی ۔ کندھ کوٹ میں جلسہ ہوا جس میں ذوالفقار آباد منصوبہ بند کرنے اور 9 اپریل ،12 اور 22 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی قرارداد منظور کی گئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف نمائشی کارروائی کی جارہی ہے۔