سندھ حکومت نے گاڑی کے شوقین افراد پر بم گرانے کا فیصلہ کا کرلیا۔
امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں سو فیصد اضافہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ڈیڑھ سو سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پرتین گنا زیادہ ٹیکس لگے گا ۔ سندھ حکومت کی بجٹ تجاویز کے مطابق، امپورٹڈ گاڑیوں کے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کی جائے گی ۔ مزید براں، 150 سی سی موٹر سائیکل رکھنے والوں پرتین گناہ زیادہ ٹیکس لگے گا۔ اسپورٹس بائیک پرفیس 1500 سے بڑھا کر 5 ہزارکرنے کی تجویز ہے۔ سی این جیز، پیٹرول پمپ اسٹیشن کی فیس 2500 سے بڑھا کر 5 ہزارکردی گئی۔ نئی تجاویز کے مطابق، ہزار، 13سو،25سوسی سی کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی رجسٹریشن فیس وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل ٹرانسفر کی فیس میں 50% اضافے کی تجویز ہے ۔ رکشہ کے ٹیکس میں بھی 50 فیصد اضافہ کردیا گیا۔