سندھ اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس سے قبل ایم کیوایم پاکستان نےدوپہر 2 بجے پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی، اس سلسلے میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ روایتی بجٹ کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے سخت رد عمل دیا جاسکتا ہے۔ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ آج وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جبکہ سندھ کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق سندھ کے مالی سال2017-18 کے بجٹ کا کل حجم ایک ہزار ارب سے زائد ہو گا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریباً 300ارب روپے اور امن و امان کے لیے تقریبا 82 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔