تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ میں روایتی سیاست کی تکفین و تدفین کا انتظام کیا
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف نے خرم شیر زمان کو متفقہ طور پر سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سندھ میں روایتی سیاست کی تکفین و تدفین کا انتظام کیا جائے ۔ خرم شیر زمان سندھ میں تبدیلی کی علامت ہوں گے، اراکین کو اپنے ضمیر کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہو گا، موروثی سیاست کے بطن سے جنم لینے والی تبدیلی سے سندھی عوام کی مشکلات کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں۔