کراچی میں سائیں تو سائیں کے افسر بھی سائیں۔ وزیراعلی سندھ کے پی ایس او کلفٹن تھانے سے اپنے بیٹے کو چھڑا کر لے گئےاور سب انسپکٹر کو معطل بھی کروا دیا۔
کراچی: (یس اُردو) کلفٹن میں گاڑی پر کالے شیشے لگانے پر پولیس نے کارروائی کی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پی ایس او اور ایس ایس پی اکرم ابڑو کے بیٹے شاہ زیب کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ بیٹے کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی اکرم ابڑو خود کلفٹن تھانے پہنچے اور اپنے بیٹے کو چھڑا کر لئے گئے اور سب انسپکڑ کو معطل بھی کروا دیا۔ خبرجب یس اُردو پر نشر ہوئی تو آئی جی سندھ نے سب انسپکٹر کو بحال کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا۔