کراچی……سندھ بھر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بچوں کے حفاظتی ٹیکے ختم ہوچکے ہیں۔ وفاق سے مایوسی کے بعد صوبائی حکام نے پنجاب اور بلوچستان سے مدد مانگی ہے لیکن تاحال کسی خط کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
سندھ میں بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکے کئی ماہ سے موجود نہیں ہیں جس کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ میں نومولود بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جارہے۔حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی جانب سے وفاق سے ٹیکوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی تاہم لیکن کوئی دادرسی نہیں ہو ئی۔جس کے بعد ای پی آئی حکام نے پنچاب اور بلوچستان حکومت سے بھی ادھار پر حفاطتی ٹیکے فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ خطوط لکھے گئے لیکن دو روز گزر جانے کے باوجود کسی خط کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ ماہرین طب کہتے ہیں پیدائش کے وقت بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا انتہائی ناگزیر ہے۔