counter easy hit

محکمہ تعلیم سندھ ، کرپشن کیخلاف کارروائی شروع ہوتے ہی لوٹی رقم واپس مل گئی

Sindh Education

Sindh Education

تین کرپٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں کی جانب سے لوٹی گئی ایک کروڑ بیس لاکھ کی رقم نیب کو واپس کر دی
کراچی (یس اُردو ) محکمہ تعلیم سندھ نے اپنےکرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔کارروائی کا آغاز ہوتے ہی تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے لوٹی ہوئی رقم نیب کو واپس کردی ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی بر طرفی کے لئے فائنل نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تو افسران نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نیب کو واپس کر دئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر خلیل احمد مہر نے 69 لاکھ 60 ہزار روپے واپس کر دئے۔ ڈٰ ای او مسز رضیہ بیگم نے 4 لاکھ روپے جبکہ جیکب آباد کے محمد فرالک شیخ نے 45لاکھ 54 ہزار روپے واپس کئے ۔