counter easy hit

سندھ میں 7 ہزار سے زائد مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل

SINDH, GEO TAGGING OF MADRASAS COMPLETED

SINDH, GEO TAGGING OF MADRASAS COMPLETED

کراچی: (نمائندہ یس نیوز)سندھ کے مختلف شہروں میں 7 ہزار 724 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس سے ان مدارس کی نگرانی میں مدد ملے گی۔

اسپیشل برانچ سندھ  کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سندھ  بھر میں 7 ہزار 724 دینی مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کا سروے مکمل کیا گیا جس کے بعد اب سندھ بھر میں قائم مدارس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے گی۔

ذرائع اسپیشل برانچ سندھ کے مطابق کراچی کے 3 ہزار110، حیدرآباد کے 1 ہزار291 ، میرپورخاص کے 750 سکھر کے 1 ہزار536 اورلاڑکانہ کے ایک ہزار37 مدارس کی جیو ٹیگنگ کی گئی۔ سندھ بھر میں 2 ہزار 302 مدارس بند جبکہ ایک ہزار184 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں جن کو ضابطے میں لانے  کے لیے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عمارتوں کی نگرانی کے لیے جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی جا رہی ہے جب کہ سندھ بھر میں جیو ٹیگنگ کا فیصلہ سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website