counter easy hit

آئی جی کی تبدیلی،سندھ حکومت ایک بار پھر متحرک

SINDH, GOVERNMENT, AGAIN, TRYING, TO, CHANGE, IG, SINDH, ALLAH DINO, KHAWAJ,

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس بارے میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔سندھ حکومت نے 30 دسمبر کو آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے وفاق کو خط لکھا تھا، جس میں سردار عبدالمجید، غلام قادر تھیبو اور کلیم امام کے نام تجویز کیے گئے تھے۔

آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کےلیے ایک بار پھر سندھ حکومت متحرک ہوئی ہے تاہم ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ اس بار وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے مابین باہمی رضامندی سے کچھ معاملات طے پاگئے ہیں اور اس تناظر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کے امکانات بڑھ گئےہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے3 ناموں میں سےدو پر غور مکمل کر لیا گیاہے اور آئی جی موٹرویز کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کیے جانے کے واضح امکانات ہیں۔کلیم امام پولیس سروسز آف پاکستان کے سینئر افسر ہیں اور حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی حاصل کی ہے، وہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے بیچ میٹ ہیںجبکہ کلیم امام آئی جی اسلام آباد کے علاوہ دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار عمدالمجید کا نام بھی آئی جی سندھ کی دوڑ میں شامل ہے، سردار عبدالمجید پولیس سروسز آف پاکستان گروپ کے اس وقت سندھ میں سب سے سینئر افسر ہیں، اس وقت وہ گریڈ 22میں موجود ہیں، ان کا تعلق 13کامنتھ سے ہے اور اس وقت وہ سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website