کراچی (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہریار مہر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، جس کے لیے ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی شہریار مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان ساتھ دینا چاہتے ہیں، سامنے آنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک کے لیے متحدہ سمیت دیگر پارٹیوں سے رابطے ہیں۔