کراچی ( ویب ڈیسک ) سندھ حکومت اور حکمران پارٹی میں کشمکش بڑھ گئی ،اعلیٰ بیورو کریسی میں 3روز قبل ہو نے والے تبادلے اور تقرریاں ایک بار پھر تبدیل ،بدھ کو3روز قبل تعینات ہو نے والے سیکرٹری انفارمیشن محمد سلیم رضا کا تبادلہ کر کے انھیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور ان کی جگہ عمران عطا سومرو جو کہ 3روز قبل ہی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرائزٹ تعینات ہو ئے تھے انھیں سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا گیا ہے ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے عہدے پر ہوم سیکرٹری اختر غوری کو تعینات کیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرر وتبادلوں میں فوری ردوبدل کابینہ کے 2بڑے گروپوں میں ہونے والی کشمکش کا نتیجہ ہے\۔