کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ، 27 اور 28 جون کو عام تعطیل ہوگی۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے 26 جون سے 28 جون تک کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔