قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اچھا افسر ہے ، لیکن اسے ہٹانا سندھ حکومت کا اختیار ہے۔ ایم کیو ایم کے وائٹ پیپر جاری کرنے پر انہوں نے کہا کہ منہ نہ کھلوائیں۔
Sindh government has the authority of the remove to IG Sindh, Khursheed Shah
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اچھے آدمی ہیں لیکن انہیں تبدیل کرنا وزیراعلیٰ کا اختیار ہے ۔ خورشیدشاہ نے ایم کیو ایم کے وائٹ پیپر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔ بھتے کے لیے فیکٹری کو آگ لگادیتے ہیں ، منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں کچھ بھاگ گئے کچھ ارب پتی بن گئے۔