کراچی: ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نیب قوانین کی منسوخی سے متعلق منظور کئے گئے قانون پر نظرثانی کررہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں صوبے کے ماتحت اداروں اور وزارتوں پر نیب قوانین کے اطلاق کی منسوخی اور اس سلسلے میں کی جانے والی قانون سازی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ صوبائی حکومت نیب قوانین کے متعلق نظرثانی کررہی ہے اور کابینہ میں ازسرنو جائرہ بھی لیا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کابینہ میں جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدالت کو بھی آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے نیب سندھ میں کام رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔