counter easy hit

گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی اسپتال سے گورنرہاؤس منتقل

Sindh Governor discharged from hospital

Sindh Governor discharged from hospital

 کراچی: گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔ 

یس نیوزکے مطابق  پھیپھڑوں کے عارضے اورسینے میں انفیکشن کا شکار گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک زیرعلاج رہنے کے بعد بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ صدرمملکت ممنون حسین نے 9 نومبرکوعشرت العباد خان کوگورنرکے عہدے سے فارغ کرکے وزیر اعظم کے مشورے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کونیا گورنر سندھ مقرر کیا تھا، انہوں نے 11 نومبر کو اپنے عہدے کاحلف اٹھایا لیکن اگلے ہی روز طبیعت بگڑنے پرانہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنید جمشید کی تدفین آج دن 2 بجے دارالعلوم کراچی میں ہوگی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website