جدہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائش گا پر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون آپریشن کراچی کو کسی صورت کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے ایک طرف وہ پاکستان کے دفاعی اداروں کے ساتھ نظر آتے ہیں اور دوسری جانب وہ ایم کیو ایم کو سیاسی طاقت قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مطالبہ کر چکی ہے کہ گورنر سندھ گورنر ہائوس میں گٹار بجانے کی بجائے جیل میں ڈالے جائیں وہ ایک فاشسٹ پارٹی کے نمائیندے ہیں جس کے بارے میں صولت مرزا نے انکشافات کئے ہیں انجینئر افتخار چودھری نے مزید کہا سابق وفاقی وزیر شپنگ بابر غوری کو پاکستان لا کر مقدمہ چلایا جائے۔
انہوں نے ایم کیو ایم کے وکیل سینیٹر فروغ نسیم کے اس بیان کی شدید مذمت کی کہ وہ بینالاقوامی عدالت میں جائیں گے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی عدالتوں پر اعتماد نہیں کرتی۔انہوں نے رینجرز کے آپریشن کو پاکستان کے لئے بہت مفید قرار دیا۔