counter easy hit

میئر کراچی کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کو بڑی پیشکش کر دی، حیران کر دینے والی خبر

Sindh Governor Imran Ismail makes big offer to Mustafa Kamal after mayor Karachi, shocking news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سب کودعوت دیتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور کراچی کی صفائی کریں ، اس میں کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ، کراچی ہم سب کا ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں ایک اتھارٹیز نہیں بلکہ کئی اتھارٹیز ہیں ، کراچی کا کچرا اٹھانا ایک بات ہے اور کراچی کے کچرے کا مسلسل بندوبست کرنا اور بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت جب تک اپنے ٹیکس خود اکٹھے کرنے کے قابل نہیں ہوپاتی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ، وفاقی حکومت کچھ ارب روپے دے دے گی لیکن چار چھ ماہ بعد یہ مسئلہ پھر شروع ہوجائے گا ۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ، اس سال 42.5 بلین روپے کراچی کیلئے دیئے گئے ہیں، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مصطفی کمال سمیت سب کودعوت دیتا ہوں کہ آئیں بیٹھیں اور کراچی کو صاف کریں ، اس میں کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ، کراچی ہم سب کا ہے ۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اتھارٹیزنہیں بلکہ کئی اتھارٹیز ہیں ، کراچی کا کچرا اٹھانا ایک بات ہے اور کراچی کے کچرے کا مسلسل بندوبست کرنا اور بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت جب تک اپنے ٹیکس خود اکٹھے کرنے کے قابل نہیں ہوپاتی یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ، وفاقی حکومت کچھ ارب روپے دے دے گی لیکن چار چھ ماہ بعد یہ مسئلہ پھر شروع ہوجائیگا ۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ، اس سال 42.5 بلین روپے کراچی کیلئے دیئے گئے ہیں، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ یاد رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو عہدے پر بحال کرنے کے لیے شرط رکھ دی ہے کہ اگرمصطفیٰ کمال اب بھی معافی مانگ لیں تو انہیں بحال کیا جا سکتا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ مصطفی کمال کے ساتھ میرے اختلافات ہیں ، مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں یہ میری بیویتک بھی چلا گیا ۔ میں نے ان کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لگایا لیکن مصطفی کمال نے مجھے باس کہہ کر بدتمیزی کرنے شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میرے دفتر آجائیں اورمیرے ساتھ اپنا پلان شیئر کریں ، اس کے بعد میں ان کو سہولیات فراہم کروں گا لیکن مصطفی کمال نے میرے آفیسر کوبلا لیا اور میرے بارے میں بدتمیزی کی ، سیاست کرنا شروع کردی ، لوگ جھنڈے لیکر آگئے اور میرے خلاف نعرے لگانے لگے تو مصطفی کمال کہہ رہے تھے کہ وہ میرا باس ہے ۔ اب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی صفائی کیلئے مصطفی کمال اور وسیم اختر کو مل بیٹھنے کی دعوت دے دی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website