اٹلی (نمائندہ خصوصی) اٹلی کے سینئر صحافی اور کائنات نیوز اور دی بول نیوز کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر مرزا محمد طارق نے اقرارالحسن کی گرفتاری پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناقص سیکورٹی کا پول کھولنے پر اقرار الحسن کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اقرار الحسن اس ملک کا وہ نڈر اور بے باک جوان ہے جو بڑے بڑے مجرموں سے نہیں ڈرا ہر خطرے میں جان ہتھیلی پہ رکھ کر مجرموں کو بے نقاب کرنا اس کا کام ہے سندھ اسمبلی کے لوگ اپنے کرتوت اور کوتاہیوں کو ٹھیک کریں آئینہ دکھانے پہ برا نہ مانیںانہوں نے کہا کہ اقرار الحسن کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔حکومتی نااہلی کو منظر عام پر لانے والے نوجوان صحافی کو گرفتار کرنا لمحہ فکریہ ہے ‘سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو اقرار الحسین جیسے نوجوان اور نڈر صحافی کو انعام سے نواز جانا چاہیے کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچایا حکومت سندھ نے اقرار الحسن کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائینگے انہوں نے کہا کہ اقرار الحسن کو گرفتار کر کے حکومت نے ثابت کیا کہ وہ صحافت کا گلا گھوٹنے چاہتی ہے حکومت کی ایسی کسی بھی خواہش کو پورا نہیں ہونے دینگے صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے حکومتی نااہلیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے