کراچی(یس اردو نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے تعلیمی پیکج میں ترمیم کی ا چھی خبر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور ان کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے ان کو ماہانہ وظیفہ کی منظوری دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پيپلز پارٹی کے اقتدار ميں آنے کا مقصد غريبوں کے ليے آواز اٹھانا ہے۔ بھٹو شھيد نے غريبوں کو زمينيں دیں، بى بى شھيد نے غريبوں کو روزگار دیا۔ آصف على زرداری نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ديا، بے شمار کالونیاں بنائیں جس ميں غريبوں کو مفت گھر ملے۔سندھ ميں پہلے امتحانى فيس معاف کی، اب ہر بچے کو 500 روپے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غريب کى پارٹی صرف پاکستان پيپلز پارٹی ہے باقی جماعتوں کی نسبت ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور سیاست برائے خدمت کے قائد کے اصول پر ہمیشہ کاربند رہیں گے