counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کو 2 فروری تک لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

Sindh high court ordered the police to the recovery of missing persons on February 2

Sindh high court ordered the police to the recovery of missing persons on February 2

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو کئی برسوں سے مبینہ طور پر جبری لاپتہ کئے گئے افراد کو 2 فروری تک بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ جبری لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لاپتہ افراد کے ورثا کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ سادہ لباس پولیس اہلکار آتے ہیں اور شہریوں کو اٹھا کرلے جاتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹس بھی نہیں لگی ہوتی، حراست میں لیے جانے والے شہری کئی سال سے غائب ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے اوراگر لاپتہ ہونے والے شہری کسی جرم میں ملوث ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پرسخت برہمی کا اظہارکیا۔ سندھ ہای کورٹ نے پولیس کوحکم دیا کہ دوفروری تک لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر پیش کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website