کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پرنیب کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی پر ملزمان کے وکلا کا کہناتھا کہ ملزمان کو ریفرنس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں جب تک مکمل دستاویزات نہ دی جائیں فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔
عدالت کی نیب کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ریفرنس کے تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔