کراچی …..سندھ ہائی کورٹ نے سال 2014 اور 2015 کے دوران ضلع خیر پور کے محکمہ آبپاشی کے تمام ٹھیکوں کی نیب سے تحقیقات کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی زیر صدارت بنچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ محکمہ آب پاشی خیر پور میں افسران نے من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے جاری کیے جبکہ سیکریٹری آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ ٹھیکے دینے میں قانون کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ مبینہ کرپشن میں نیب کے ذریعے ٹھیکوں کی تحقیقات اور بد عنوان افسران کےخلاف کارروائی کی جائے، واضح رہے خیر پور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا ضلع ہے۔