کراچی……جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں ایک خطبے سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم سے سندھ کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدلقیوم سومرو نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی نعیم نے سانحہ باچہ خان یونی ورسٹی چارسدہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ سول اور فوجی قیادت کے بروقت اقدامات سے نقصان کم ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں جمعہ کا ایک خطبہ ہونا چاہیے اس سے فرقہ واریت دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔صوبائی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ فرقہ واریت کے خلاف علما تاریخی کردار ادا کریں جمعہ کے ایک خطبے کے حوالے سے علما سے مشاورت جاری ہے۔ 98 فیصد مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔