کراچی : شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے سندھ حکومت پر ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت بہتر کام کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے پولیس پر سیاسی ہونے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تام افسران میرٹ پر اور وفاق کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے میڈیا پر آنے والے بیانات اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔