کراچی(یس نیوز)خود کش بمبار کو روکنے کےلیے گولی چلانے کے بجائے اسٹن گن استعمال کی جائے، حملہ ناکام بنانے کےلیے سندھ پولیس نے نئی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے۔
خود کش حملہ ناکام بنانے کے لیے سندھ پولیس کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق خود کش بمبار پرگولی چلانے کے بجائے اسٹن گن استعمال کی جائے، خود کش حملہ آورکو ایسے پکڑا جائے کہ اس کی ہتھیلی کھلی رہے۔گائیڈ لائن میں خود کش حملہ آور کی شناخت سے متعلق بھی آگہی دی گئی ہے ، خود کش حملہ آور جیکٹ کے وزن سے کندھے جھکا کر چلتا ہے۔سندھ پولیس کے مطابق خودکش بمبار عموماً کلین شیو ہوتا ہے اور ہاتھ میں تسبیح ہوتی ہے ۔