counter easy hit

سندھ پبلک سروس کمیشن بھی بدعنوانی کی گنگا میں بہہ گیا

Sindh Public Service

Sindh Public Service

سندھ میں میرٹ کا ایک اور قبرستان بن گیا۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کی مکروہ کہانی سامنے آ گئی۔ دنیا کامران خان کے ساتھ میں کمیشن کے بڑوں کے اپنے ہی رشتہ داروں کو نوازے جانے کی روداد منظر عام پر آ گئی۔
کراچی: (یس اُردو) عجب کرپشن کی ایک اور گجب کہانی۔ پولیس، تعلیم اور صحت کے بعد اب سندھ کی اعلی سرکاری مشینری کی بھرتیوں کا ذمہ دار پبلک سروس کمیشن بھی بدعنوانی کی گنگا میں بہہ گیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں کمیشن کے عہدیداروں کے اپنے ہی عزیزوں کی بھرتیوں کا پردہ چاک ہو گیا۔ کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی جاوید چاچڑ سمیت کس عہدیدار کے کتنے رشتے دار نوازے گئے سب سامنے آ گیا۔ بھرتیوں کی کھلی دھاندلی میں امتحان کیلئے کئی امیدواروں کو الگ سے رول نمبر جاری کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔